• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: مرغوں کی لڑائی کروانے والے ملزم کو قید اور بھاری جرمانے کا سامنا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکا میں مرغوں کی پرتشدد لڑائی کروانے پر شہری کو قید کی سزا سمیت ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

امریکی حکام کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی کا مقصد ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کرنا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کی جانب سے مرغوں کی کوئی عام لڑائی نہیں بلکہ پرندوں کو تیز دھار بلیڈ سے باندھ کر کسی ایک کی موت واقع ہو جانے تک لڑنے پر مجبور کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈز کے رہائشی نے مرغوں کی وحشیانہ لڑائیاں کروانے کے جرم کا اعتراف بھی کیا، امریکا میں یہ ایک ایسا جرم ہے جس کے نتیجے میں ملزم کو پانچ سال تک جیل اور 70 ملین (پاکستانی روپے) سے زائد جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ملزم اونیل وازکوز لوزادہ نے 2021ء اور 2022ء میں مہلک کاک فائٹ کے مالک ہونے اور اس کی سرپرستی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ یہ کوئی عام گاؤں کا کھیل نہیں تھا، اس کھیل میں پرندوں کو موت تک لڑنے پر مجبور کیا گیا یا جب تک کہ کوئی پیچھے نہ ہٹ جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسے خونی کھیلوں کو امریکا میں ناصرف ظالمانہ بلکہ سنگین جرائم بھی سمجھا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم لوزادہ کو 29 جولائی کو باقاعدہ سزا سنائی جائے گی، اسے فی الزام ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر جرمانے کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید