پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی پہلوؤں کی جانچ تھی، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلو میٹر ہے۔
ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ابدالی میزائل جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز نے تربیتی لانچ کا مظاہرہ کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانو ں کو مبارکباد دی۔
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی اسٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے۔