• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تلخ کلامی

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر یہ واقعہ پیش آیا۔ 

فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی کارکنوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر جرات پیدا کریں اگر یہ حرکت کی ہے تو مان لیں۔ 

پی ٹی آئی کارکنوں نے فیاض الحسن چوہان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہیں کون؟ پہلے اپنا تعارف تو کروائیں۔

قومی خبریں سے مزید