لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب ہوئی، جس میں پنجاب رینجرز کے جوانوں نے پریڈ کی۔
فضا تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، تقریب میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن کا تنازع حل ہوگیا، انڈیپینڈنٹ گروپ اور پروفیشنل گروپ کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا، آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں اپیل دائر کی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کے شفا اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ایران پر اسرائیل کے حملے کے تناظر میں بگڑتی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان ایران کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے، پاکستان علاقائی ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے: وزیر خارجہ کی غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ
لفٹ بند ہونے سے کئی ارکان اسمبلی کی طبیعت خراب ہونے لگی۔
آصف زرداری نے کہا کہ افغان طالبان کو افواج پاکستان نے فیصلہ کن جواب دیا، افواج پاکستان کی قربانیاں صرف اعداد و شمار تک محدود نہیں ہیں،
پاک افواج فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہد سکندر نے ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔
زیرِ اعظم کے مشیر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفادات اولین ترجیح رکھتے ہیں، جو بھی پالیسی اپنائی جائےگی وہ پاکستان کے مفادات سب سے اول ہوں گے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔
کیس کا فیصلہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سنایا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی نے اپنی آنکھ کے علاج کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
صوبۂ پنجاب کے شہر اوکارہ میں شوہر سے جھگڑے پر خاتون نے کمسن بیٹا نہر میں پھنک دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور اس سلسلے میں نوٹم بھی جاری کر دیا گیا۔