• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے


وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر)  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق سیاسی رہنماؤں کو دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو آج اور کل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کروایا جائے گا، دورے کا مقصد بھارت کے خیالی دہشت گردی کے کیمپس کے من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کا من گھڑت پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے، میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جائے گا جن کا جھوٹا پروپیگنڈا بھارت کرتا ہے۔

پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو حقائق سے آگاہ کیا جائے گا، پاکستان پوری دنیا میں کسی بھی طرح کی دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا، پاکستان کسی بھی طرح کے دہشت گردانہ اقدامات کی حمایت نہیں کرتا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید