• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں مفت پلاٹ اسکیم شروع ،ساتھ آسان قرضے بھی دینگے، مریم نواز

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ”اپنی چھت،اپنا گھر“ پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد”اپنی زمین، اپنا گھر“کی لانچنگ کر دی،وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹل بٹن دبا کر ای- پورٹل کا ب افتتاح کردیا، عوام مفت پلاٹ کے لئے اپلائی کر سکیں گے- 19اضلاع میں23ہاؤسنگ سکیموں میں تین مرلے کے دو ہزار پلاٹ مفت دئیے جائیں گے- قرعہ اندازی میں کامیاب افراد قرض بھی حاصل کرسکیں گے - پہلے فیز میں جہلم،پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں، رینالہ خورد میں پلاٹ دیئے جائیں گے-وزیراعلی نے کہا چھت کی فراہمی قائد محمد نواز شریف کا ویژن ہے وہ لوگوں کے گھر کی تکمیل کا سن کر بہت خوش ہوتے ہیں۔وزیراعلی نے کہاکہ چھ ماہ کی قلیل مدت میں تقریبا ً 34ہزار گھر بن رہے ہیں ،یہ دعائیں ہیں ، صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے بریفنگ میں بتایا 33500 افراد کو گھر بنانے کے لئے 36- ارب روپے کا قرض جاری ہوچکاہے۔ ہرروز مزید300گھربننے لگے ،وزیرِ اعلیٰ نے یومِ آزادی صحافت پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ آزادی صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد اورزندہ قوم کی پہچان ہے،آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا ہی وہ طاقت ہے جو حکمرانوں کو جوابدہ بناتا ہے، جمہوریت اور آزادی صحافت ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں۔ صحافی برادری کے لیے“اپنے گھر”کا خواب پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں -جمہوریت کی سر بلندی کے سفر میں اہل صحافت کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے جمعیت اہل حدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر سوگواران سے ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہے-
اہم خبریں سے مزید