حیدرآباد اور نواب شاہ میں گیارویں و بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔
ناظم امتحانات کے مطابق امتحانات حیدرآباد، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ اور دادو سمیت 9 اضلاع میں منعقد ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امتحانات میں ایک لاکھ 29 ہزار 904 طلباء اور طالبات حصہ لے رہے ہیں، جس کےلیے 214 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کے تحت بھی گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے چیئرمن تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ سانگھڑ، نوشہروفیروز اور بینظیر آباد کے 82 ہزار امیدوار امتحان دے رہے ہیں۔
چیئرمین نے کہا کہ ڈویژن بھر میں 123 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ 20 ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔