کانفرنس کا مقصد آبی وسائل کے موثر انتظام کے حوالے سے پالیسی اور طریقہ کار پر تعاون کا فروغ ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تعاون سائنس و ٹیکنالوجی (COMSTECH) کے زیرِ انتظام واٹر کانفرنس 6 سے 7 مئی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع او آئی سی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگی۔
کانفرنس کا موضوع ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، واٹر سیکیورٹی اور معاشی اور معاشرتی ترقی ہے۔ کئی او آئی سی ممالک میں تحفظِ آب ایک سنگین مسئلہ ہے اس کے علاوہ پانی کی کمی، آلودگی اور وسائل کا غیر موثر انتظام جیسے مسائل کا سامنا ہے جو معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
یہ کانفرنس ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب بھارت نے پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر غیر قانونی طور پر عالمی بینک کے تعاون سے ہونے والے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد معطل کرتے ہوئے پاکستان کے حصے میں آنے والے پانی کی فراہمی کو روکنے کا اعلان کیا۔