• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا تمام غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سے باہر بننے والی تمام فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے دیگر قوموں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فلمی صنعت زوال کا شکار ہے کیونکہ دیگر ممالک امریکی فلم سازوں اور اسٹوڈیوز کو امریکی فلمی صنعت سے دور کرنے کےلیے ہر طرح کی پُرکشش پیشکش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان پرکشش پیشکش کے سبب دیگر ممالک کی جانب سے ہالی ووڈ کو نقصان پہنچ رہا ہے، یہ امریکی سلامتی کےلیے خطرے کے مترادف ہے۔

امریکی صدر نے امریکہ میں فلمیں بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ محکمہ تجارت کو غیر ممالک میں بننے والی تمام فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی اجازت دے رہا ہوں، جو فوری نافذ العمل ہوگا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید