مشیر اطلاعت خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف واویلا کرنے والی حکومت پہلے اپنے پارٹی سربراہ سے مودی کے خلاف بیان دلوائیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمریوں کے قاتل مودی کے خلاف بیان دینے سے نواز شریف کترا رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے قائد مسلم لیگ (ن) سے سوال کیا کہ نواز شریف وضاحت کریں کہ مودی ان کی کمزوری ہے یا مجبوری؟
انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام اور فوج بھارت کےخلاف متحد اور ایک پیج پر ہیں۔