• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے نوجوان مودی کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان—فائل فوٹو
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان—فائل فوٹو

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نوجوان نریندر مودی کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔

 اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر مودی کے مظالم ڈھانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سرحدوں پر پہرا دینے والے پاک فوج کے جوانوں کی خواتین ہماری مائیں بہنیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی صورت میں نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات بھلا کر پاکستان کی خاطر ایک ہونا ہوگا۔

انہوں نے  یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ایس ایف کے طلباء ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سیالکوٹ پی پی 52 کے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کے احیا کا سبب بنے گا۔

قومی خبریں سے مزید