کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 14 پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 1.43روپے تک کا اضافہ،پاونڈ بھی 1.53روپے تک مہنگا ہو گیا، پیر کوروپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 10 پیسے کے اضافے سےڈالر کی قیمت خرید 282.00 روپے سے بڑھ کر 282.10 روپے اور قیمت فروخت 282.20 روپے سے بڑھ کر 282.30 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کی کمی سے 283.06 روپے سے کم ہو کر 283.01 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 14 پیسے کے اضافے سے 284.15 روپے سے بڑھ کر 284.29 روپے ہو گئی ہے ، یورو کی قیمت خرید 89 پیسے کے اضافے سے 321.25 روپے سے بڑھ کر 322.14 روپے اور قیمت فروخت 1.43 روپے کے اضافے سے323.56 روپے سے بڑھ کر 324.99 روپے ہو گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق پیر کو برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 66 پیسے کے اضافے سے 382.96 روپے سے بڑھ کر 383.62 روپے اور قیمت فروخت 1.53 روپے کے اضافے سے 385.48 روپے سے بڑھ کر 387.01 روپے ہو گئی ہے۔