پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )فرانسیسی اخبار نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قرار دے دیا ہے ، فرانسیسی اخبار لی مونڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان ایک ایسے تنازعے میں اتر چکے ہیں جو انہیں جنگ کے قریب لے جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہگام واقعہ جو 22اپریل کو پیش آیا کے بعد سفارتی سبب خصوصی طور فرانس حکومتی حلقوں اور میڈیا میں سفیر پاکستان محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ ان کی ٹیم اور پریس کونسلٹ کی انچارج سجلیہ کی بھر پور کوششوں کاوشوں کے نتیجہ میں آج بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت بین الاقوامی پریس کی طرف سے شائع ہونے والی ان معلومات کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔