• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ٹیرف میں اصلاحات، اسٹیل انڈسٹری کو سپورٹ کیلئے ڈیوٹیز ختم کریگی

اسلام آباد (اسرار خان) حکومت ٹیرف میں اصلاحات، اسٹیل انڈسٹری کو سپورٹ کیلئے ڈیوٹیز ختم کریگی، وزیر اعظم کے معاون کا کہنا ہے کہ صنعت کی سست روی حکومت کی رکاوٹوں کی وجہ سے نہیں، بلکہ طلب میں کمی کے باعث ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے ریونیو، ہارون اختر خان نے جمعہ کے روز پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل مینوفیکچررز کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت اسٹیل کے شعبے کی حمایت کے لیے پرعزم ہے، اور اس مقصد کے لیے ٹیرف پالیسی میں اصلاحات کی جا رہی ہیں اور اضافی کسٹمز و ریگولیٹری ڈیوٹیز کو بتدریج ختم کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید