• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا سیز فائر کیلئے تیار ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی، بلاول بھٹو

کراچی (ٹی وی رپورٹ)چیئر مین پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا سیز فائر اور بات چیت کے لئے تیار ہونا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے،سندھ طاس معاہدے پر بھارت سے بات چیت کرنا بہت ضروری ہے امید ہے اس پر پیش رفت ہوگی ، پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے تین روز تحمل کا مظاہرہ کیا۔عالمی برادری نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کی۔بھار ت پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات سے ہچکچا رہا ہے۔بھارت مسلسل پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے۔پاکستان امن کا خواہش مند ہے مگر اپنی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔بھار ت نے جارحیت کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ بھارت بلوچستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔ہم نے اپنی سرزمین سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو گرفتار کیا۔تمام امن پسند لوگوں کی آج فتح ہوئی۔بھارت سیز فائر اور بات چیت پر آمادہ ہوچکا ہے یہ بڑی کامیابی ہے۔
اہم خبریں سے مزید