راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔11افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد کے شہری بھی مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 6موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ سنبل کے علاقہ میں شہری کی گاڑی چوری ہوگئی ،تھانہ آبپارہ ،تھانہ سیکرٹریٹ ، کوہسار، سبزی منڈی اور تھانہ نون کے علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے ۔تھانہ ترنول کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لیاگیا، سٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھانہ شالیمار اور تھانہ نیلور کے علاقوں میں جب کہ رابری کی وارداتیں تھانہ کراچی کمپنی اور تھانہ سنبل کے علاقوں میں ہوئیں ۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ آئی جے پی روڈ پر2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرحیات اللہ سے موٹرسائیکل بغیر نمبر،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کٹاریاں میں محمد لطیف اپنی بیوی کے ساتھ جارہا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار3 لڑکے آگئے جواسلحہ کی نوک پر دیکھا کران سے20 ہزار روپے اور 2 موبائل، معاویہ نامی شخص سے 15 ہزار روپے، 2 موبائل، ڈرائیونگ لائسنس اور اصغر نامی شخص سے 9 ہزار روپے اور ایک موبائل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ پشاور روڈ پر مظفر حسین بنک سے رقم نکلوا کر آرہاتھا کہ 2نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر اس سے ایک لاکھ 4ہزارروپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ جھاوریاں میں3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہری سےموٹرسائیکل ،تھانہ چکلالہ کے علاقہ گلزار قائد میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر شہری سے ایک لاکھ روپے ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ مسجد سٹاپ کے قریب 2موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرفہد سے 25ہزار روپے اورگفٹ مالیتی25سوروپے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈ پر الیکٹرونکس کی چکری روڈ برانچ کے شاہ زیب آفتاب اورمحمد عمر بھٹی سے 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 16 لاکھ 9ہزار 190 روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔کامرس کالج پھگواڑی کے قریب3نامعلوم ملزمان محمد شاہ میر سے موبائل اور8ہزار روپے چھین کر لے گئے ،مری روڈ پر رکشہ میں دوران سفر شازیہ سہیل اور اس کی بیٹی کے موبائل ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں فیصل ظہیر کے گھر کے باہرسے گیس میٹر،ہولی فیملی ہسپتال میں سمرابی بی کی 2 جوڑی بالیاں، 2 موبائل اور پچاس ہزار روپے ،شکریال میں عمراحتشام کابیگ جس میں 2موبائل،50ہزارروپے اور شناختی کارڈ تھا،فاروق اعظم روڈ پر ارسلان کے گھر سے 2موبائل ، عبدالرحمٰن کے رہائشی کمرے سے 2موبائل اور47ہزارروپے،ویسٹریج میں شمائلہ حسین کی گاڑی سے بیٹر ی مالیتی50ہزار روپے،قاسم آباد میں نور جہاں بیگم کے گھرسے 13 تولے طلائی زیورات ، 2 لاکھ روپے اور دیگر سامان ،نواب آباد میں راشد فارو ق کے گھر سے 5 موبائل اور 10ہزار روپے،چک بیلی موڑ کے قریب شہری کاموبائل اور20 ہزار روپے ،مغل پڑی روات میں اکرام خورشید کے زیر تعمیرمکان سے بجلی کی تار ، موٹر بجلی، گرینڈر اور دیگر سامان چوری کرلیاگیا۔