• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 6ملزموں کوگرفتار کرکے 1800گرام چرس ، 45 لٹر اور 6بوتل شراببرآمد کرلی۔ پولیس نے 9ملزموں سے ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔اسلام آباد پولیس نے بھی سنگین جر ائم میں ملوث پا نچ اشتہا ریو ں سمیت11جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے منشیا ت،شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا۔ چھ ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو 081 گر ام ہیر وئن،32گر ام آ ئس،10بو تلیں شراب اور غیر قانونی پستول برآمدکیا گیا۔تھانہ ہمک، نیلور اور تھا نہ کرپا پولیس ٹیموں نے چوری،راہ زنی اور مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہوں کے 7 ارکان کے قبضہ سے قیمتی موبائل فونز،نقدی،مال مسروقہ،واردات میں استعمال ہو نے والی گا ڑ ی اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ۔