راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی فرحت جبین رانا نے قتل کیس کی ملزمہ کو سزائے موت سنا دی۔ تھانہ کوٹلی ستیاں میں گزشتہ سال 23 مارچ کو درج کیس کے مطابق ریحانہ بتول نے رشتے کی رنجش اور جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے لجپال حسین شاہ کو قتل کر دیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔