• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل اور منشیات کے مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) گوجرخان پولیس نے قتل اور بھاری منشیات کے مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیاجس سے دو رائفل اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کاکہناہے کہ ملزم نے دسمبر 2024 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک نجی تقریب کے دوران فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا۔مذکورہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا گیا تو ڈیرہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی۔دوران ریڈ ملزم فرار ہو گیا تھا۔ڈیرے سے 64 کلو سے زیادہ چرس، 1860 گرام ہیروئن، 730 گرام افیون اور 210 گرام آئس برآمد ہوئی تھی۔