راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نمازجنازہ کے دوران 4افراد کی جیبوں سے6 موبائل اور 2لاکھ 10ہزار روپے چوری کرلئے گئے۔تھانہ چونترہ کو فیضان احمد نے بتایاکہ رات 11بجے سائل اپنے دوستوں لاریب علی،مبشر حسین اورتصور عباس کے ہمراہ گاؤں سہال میں جنازہ پڑھنے گئے جہاں جنازے سے فارغ ہوئے تو سائل کا موبائل جیب میں موجود نہیں تھا ۔ مزید معلوم ہوا کہ لاریب علی کے 2 موبائل اور ایک ایئر برڈ، مبشر حسین کا موبائل، ایک لاکھ پچاس ہزار روپے جبکہ تصور عباس کے2 موبائل اور 60 ہزار روپے بھی موجود نہ تھے جوکوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا۔