راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن مری روڈکے دفتر سے ہزاروں کتابیں چوری کرلی گئیں۔ تھانہ سٹی کو نوید الحق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (لٹریسی)راولپنڈی نے درخواست دی کہ کسی نامعلوم شخص یااشخاص نے لیاقت باغ کے قریب ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن مری روڈ کی عمارت میں واقع دفتر کے سٹور سے 9ہزار 665 نصابی کتب چوری کرلیں جن کی مالیت5لاکھ روپے ہے ۔