• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روجھان میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، بچے سمیت 2 مغوی بازیاب

راجن پور پولیس نے روجھان کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران کمسن بچے سمیت 2 مغوی بازیاب کرالیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) راجن پور کے مطابق روجھان کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

ڈی پی او راجن پور کے مطابق بازیاب مغویوں کو 2 روز قبل اغوا کرکے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید