کراچی(اسٹاف رپورٹر)انڈین پریمیئر لیگ 17مئی سے دوبارہ شروع ہوگی اور فائنل تین جون سے شروع ہوگا۔پاک بھارت جنگ کی وجہ سے دھرم شالا کا میچ روک کر ٹورنامنٹ ختم کردیا گیا تھا۔ بھارت کے چھ شہر آئی پی ایل کی میزبانی کریں گے۔غیر ملکی کھلاڑیوں کی مصروفیات کے باعث چند ٹیموں کو اسکواڈ میں رد و بدل کرنا پڑ سکتا ہے۔