بنوں(نمائندہ جنگ) بنوں کے علاقہ جانی خیل کے علاقے خوجدار خیل میں ایک گھر پر ڈرون حملہ کے نتیجے میں گھر کے پندرہ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں خواتین و بچے شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری تھا کہ اس دوران گلاپ نامی شخص کے گھر پر ڈرون گرنے سے گھر کے پندرہ 15 افراد زخمی ہوگئے جس میں 7خواتین 4 بچے اور 4بچیاں شامل ہے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور خلیفہ گل نواز میڈیکل کمپلیکس بنوں منتقل کر دئیے گئے ۔