• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، اراضی کی لیز کا تنازع، درخواست گزار کے خلاف کارروائی عدالتی فیصلے سے مشروط

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے اراضی کی لیز کے تنازع پر درخواست گزار کے خلاف کارروائی عدالتی فیصلے سے مشروط کردی۔ گلشن اقبال میں 15 ایکڑ اراضی کی لیز کے تنازع سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سرکاری وکیل آئندہ سماعت تک بورڈ آف ریونیو کے فل بورڈ کے احکامات سے متعلق وضاحت پیش کریں۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کیا کارروائی شروع کرنے سے قبل حکومت زمین کو واپس لے سکتی ہے یا نہیں؟ عدالت نے درخواست گزار کے خلاف کارروائی عدالتی فیصلے سے مشروط کردی۔

ملک بھر سے سے مزید