کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے کیڈٹ کالج پنوعاقل کے ملازمین کو سرکاری ملازمین قرار دیئے جانے والے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیڈٹ کالج پنوعاقل کے ملازمین کو سرکاری ملازمین قرار دیئے جانے سے متعلق سندھ حکومت کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو کیڈٹ کالج کے 76 ملازمین کو سرکاری ملازم قرار دیکر مستقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ کیڈٹ کالج انتظامیہ وفاق کے ماتحت آتی ہے۔