کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر قومی سلامتی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر انڈیا نے جو کام کیا ہے اس کو انہیں بحال کرنا پڑے گا،ہماری سرزمین پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھارت دہشت گردی کے نیٹ ورکس چلارہا ہے اسے اس سے بھی پسپا ہونا پڑے گا،تعداد میں کم ہونے پر بھی ہماری افواج نے بہترین معرکہ کر دکھایا ہے۔ جنگ ہماری فتح اللہ کی۔ہم نے اپنے دشمن کو اور پوری دنیا کو کر دکھایا ہے اس پر عوام الحمد للہ کہے۔سوال یہ ہے کہ اب کیا ہوگا تو اس میں تشویش اور فکر ہے تو اب بہت اچھا ہوگا۔ اس وقت کا فرعون جو ہم پر حاوی ہونا چاہ رہا تھااس کو ہم نے گلے سے پکڑ لیا ہے۔