• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے 700 افسروں کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کی منظوری دیدی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس۔پولیس سروس اور سیکر ٹیریٹ گروپ سمیت تمام سروس گروپوں اور وفاقی محکموں کے 700افسروں کو گریڈ انیس سے بیس اور بیس سے اکیس میں ترقی دینے کی منظوری دیدی ہے۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ نے دو ماہ پہلے 11 سے 14 مارچ کو چیئرمین ایف پی ایس سی کی زیرِصدارت منعقدہ اجلاس میں ان ترقیوں کیلئے سفارشات کی منظوری دی تھی ۔ یہ سفارشات حتمی منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھجوائی گئی تھیں ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دیگر سروس گروپوں اور وزارتوں کے افسروں کی ترقی کی سمریاں نو ٹیفیکیشن کیلئے متعلقہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان ۔ ایف بی آر اور دیگر وزارتوں کو بھجوادی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید