• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس ، پاکستانی دستے کو تاحال این او سی نہیں مل سکا

Olympics Pakistani Troops Did Not Get Far From Noc
اس بار اولمپکس کی تاریخ میں پاکستان کا سب سے چھوٹا دستہ ریو ڈی جینرو جائے گا لیکن اس18 رکنی مختصر سے دستے کو بھی تاحال این او سی نہیں مل سکا ہے۔

ریو اولمپکس 2016 میں شرکت کےلیے پاکستانی دستے کو یکم اگست کی رات ریو ڈی جینرو روانہ ہونا ہے لیکن تاحال قومی دستے کو این او سی جاری نہیں ہو سکا ہے۔

سمری وزیر اعظم ہاؤس ضرور پہنچ چکی ہے لیکن اس پر پرائم منسٹر کے دستخط باقی ہیں ، اولمپکس میں پہلی بار پاکستان کی ہاکی ٹیم شرکت نہیںکر رہی،ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو ایتھلیٹ محبوب علی اور نجمہ پروین،سوئمنگ میں حارث بانڈے اور لیانا سوان،شوٹنگ میں غلام مصطفی اور مناہل جبکہ جوڈو میں شاہ حسین شاہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

ان کے ساتھ11 آفیشلز بھی ریو ڈی جینرو جائیں گے۔
تازہ ترین