• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہدف پورا نہ ہونے پر پنجاب کا کسان کے پی حکومت کو گندم بیچ سکتا ہے: مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم— فائل فوٹو
مشیر خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم— فائل فوٹو

مشیر خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ہدف پورا نہیں ہوا تو پنجاب کا کسان خیبر پختون خوا حکومت کو گندم بیچ سکتا ہے۔

مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں سے کیے وعدے سے مکر گئی اور اب کسانوں کو مجبورکر کے 3900 روپے فی من کے بجائے 3100 روپے فی من گندم نیلام کروا رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت گندم کی خریداری 3900 روپے میں ہی کر رہی ہے اور 3 لاکھ ٹن گندم کی ترجیح مقامی کسان کو دی جائے گی، خیبر پختون خوا حکومت اب تک تمام صوبوں اور وفاق پر سبقت لے چکی ہے۔

مشیر خزانہ خیبر پختون خوا نے کہا کہ پنجاب کے عوام آج فارم 47 والوں کی حکومت کے ظلم کا شکار ہیں، پنجاب میں علاج تک میسر نہیں، 200 یونٹ فری بجلی کے وعدے سے بھی مکر گئے۔

اُنہوں نے کہا کہ فارم 45 کی خیبر پختون خوا حکومت پورے ملک کے لیے مشعلِ راہ بن گئی ہے، پنجاب کے عوام نے بھی بانیٔ پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید