• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ اسکول ریل بازار فیصل آباد سے قدیم نوادرات برآمد

فیصل آباد کا گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ریل بازار جہاں سے قدیم نوادرات برآمد ہوئے ہیں—سوشل میڈیا ویڈیو گریب
فیصل آباد کا گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ریل بازار جہاں سے قدیم نوادرات برآمد ہوئے ہیں—سوشل میڈیا ویڈیو گریب

فیصل آباد کے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ریل بازار سے قدیم نوادرات برآمد ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیرِ تعلیم راجہ سکندر حیات کے مطابق اسکول گوردوارے میں واقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول سے برآمد ہونے والے دھاتوں سے بنے نوادرات میں رائفلز، ڈھال، تلواریں اور ہیلمٹ شامل ہیں۔

صوبائی وزیرِ تعلیم راجہ سکندر حیات نے بتایا کہ 1939ء میں لائل پور میں اس اسکول کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ اسکول کا نام خالصہ گرلزمڈل اسکول لائل پور گوردوارہ تھا۔

راجہ سکندر حیات کا مزید کہنا ہے کہ اسکول کے تہہ خانے سے ملے نوادرات محکمۂ آرکیالوجی کے حوالے کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیرِ تعلیم نے یہ بھی کہا ہے کہ اس تاریخی عمارت میں واقع اسکول کا بھی خیال رکھا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید