• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت:15روپے کے قرض پردلت جوڑے کا قتل

Dalit Couple In Up Hacked To Death With An Axe Over A Debt Of Rs 15
بھارت میں پندرہ روپے قرض واپس نہ کرنا دلت جوڑے کا جرم بن گیا۔ اتر پردیش میں دکاندار نے میاں بیوی کو کلہاڑے کے وار کرکے قتل کردیا۔

بھارت میں دلت برادری پر تشدد کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اترپردیش کے ضلع مین پوری میں پیش آیا۔

دلت جوڑے نے ایک دکاندار کو15 روپے دینے تھے۔ دونوں جب سودا لینے دکان پر گئے تو دکاندار نے انہیں رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا ۔

اس بات پر ان کے درمیان بحث شروع ہو گئی اور دکاندار نے غصے میں آکر کلہاڑی اٹھائی اور مسلسل وار کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا ۔

میاں بیوی کو قریب اسپتال لے جایا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے دکان کے مالک اشوک مشرا کو گرفتار کر لیا ہے ۔
تازہ ترین