• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 20 ہزار کی بلند ترین سطح پر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز  ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

 بازار حصص کا بینچ مارک 100 انڈیکس 186 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 20 ہزار 148پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے پہلے سیشن میں 30 کروڑ شیئرز کے سودے 14.58 ارب روپے میں طے ہوئے۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 506 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 961  پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید