• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز رابطہ نہ ہونے کے باوجود جنگ بندی قائم

اسلام آباد(صالح ظافر) پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ مضبوطی سے قائم ہے، حالانکہ اتوار کے روز دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان کوئی نیا رابطہ قائم نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ ڈی جی ایم اوز کل (منگل) کے روز دوبارہ رابطہ کریں، اگر اس سے قبل ضرورت محسوس نہ ہوئی۔ باوثوق ذرائع نے "جنگ" کو بتایا کہ بھارتی فوج نے اتوار کو واضح کیا ہے کہ 10مئی کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کوئی "ایکسپائری ڈیٹ" مقرر نہیں کی گئی۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اعتماد سازی کے اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے الرٹ لیول کم کرنے کی کوشش جاری رکھے گی۔ یہ وضاحت ان اطلاعات کے بعد سامنے آئی کہ دونوں افواج کے درمیان دشمنی ختم کرنے کا معاہدہ اتوار کی شام ختم ہو رہا ہے۔ تاہم، بھارتی فوج نے مختصر بیان میں کہا کہ ’ڈی جی ایم اوز کی 12 مئی کی گفتگو میں طے پانے والے جنگ بندی کے فیصلوں کی کوئی معیاد ختم نہیں، اور اتوار کو کسی قسم کی بات چیت شیڈول نہیں تھی جیسا کہ بعض ذرائع ابلاغ میں رپورٹ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید