اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )30جون کوختم ہونےوالےرواں مالی سال 2024/25کے معاشی شرح نمو،صنعتی،زرعی اورخدمات شعبوں کے مقررہ اہداف حاصل نہ ہونےکا خدشہ ۔رواں مالی سال کےلیےمعاشی شرح نمو کا تخمینہ تین فیصد کے لگ بھگ لگایا گیا جبکہ وفاقی حکومت نے معاشی شرح نمو کا ہدف تین اعشاریہ چھ فیصدمقرر کر رکھا ہے تاہم آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو 2عشاریہ چھ فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے-معاشی شرح نموکےاعدادوشمار منظوری کےلیےآج (منگل )کونیشنل اکاونٹس کمیٹی کے شیڈول اجلاس میں پیش کیے جائیں گے-ذرائع کے مطابق رواں مالی سال صنعتی شعبے کی پیداوار 1اعشاریہ 4 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے اوروفاقی حکومت نےرواں مالی سال کے لیےصنعتی شعبےکاہدف 4اعشاریہ4 فیصد مقررکر رکھا ہے-اسی طرح رواں مالی سال زرعی شعبےکی پیداوار ایک اعشاریہ 9 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے اوررواں مالی سال کے لیے زرعی شعبے کا پیداواری ہدف 2 فیصد مقرر ہے۔