• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 718 پوائنٹس کی کمی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منفی رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 718 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 18 ہزار 971 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 900 کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 689 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید