• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن خان کی دورانِ پرواز آصفہ بھٹو سے ملاقات، اداکار نے تصویر بھی شیئر کردی

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری سے دورانِ پرواز ملاقات ہوئی، انہوں نے اس سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی شیئر کردی۔

احسن خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آصفہ بھٹو کے ساتھ جہاز میں لی گئی تصویر شیئر کی۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ عاجزی انسان کی سب سے بڑی خوبی ہے۔

اداکار نے مزید لکھا کہ حالیہ پرواز میں آصفہ بھٹو سے مل کر خوشی ہوئی جن کی شخصیت میں ہمت اور شفقت دونوں موجود ہیں اور ان کی ذہانت اور لگن واضح ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ آصفہ بھٹو کو میرا کام دیکھنے کا موقع ملا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید