اسلام آباد (نمائندہ جنگ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور چین کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں،چین کا پاکستان کے دفاع، سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ہے، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرتے رہینگے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان "ون چائنا” پالیسی کے اصولی موقف کا مضبوط حامی ہے، گزشتہ 7دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں۔