• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ الدراسات الاسلامیہ گلشن اقبال میں داخلوں کا آغاز

کراچی (پ ر ) جامعہ الدراسات الاسلامیہ گلشن اقبال میں نئے تعلیمی سال 1438ہجری کے لیے داخلوں کا آغاز کردیا گیا۔ چھ سالہ درس نظامی کے علاوہ شعبہ حفظ القرآن میں بھی داخلے جاری ہیں۔ اس سال جامعہ کا مدینہ یونیورسٹی سعودی عرب سے الحاق کے ساتھ ساتھ شعبہ علوم اسلامیہ میں ’’معہد الرابع‘‘ کی کلاس کا اجراء بھی کردیا گیا، جس کی سند پر عرب جامعات میں داخلہ ممکن ہوگا۔ جامعہ میں طلبہ کے لیے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ میٹرک اور انٹر تک عصری تعلیم کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔ جبکہ کمپیوٹر کورسز، فن تقریر و تحریر سمیت دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے علیحدہ کلاسز منعقد ہوں گی۔ زیر تعلیم طلبہ کے لیے رہائش، کھانا، ٹیوشن اور علاج معالجہ کی سہولیات مفت دستیاب ہوں گی۔ جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی کا کہنا ہے کہ کتاب و سنت کی تعلیم ہی حقیقی علم ہے۔ انسان کو زندگی کے ہر موڑ پر قرآن و سنت سے رہنمائی کی ضرورت رہتی ہے۔ معاشرے کا ہر فرد دینی علوم سے خود کو روشناس کرائے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کے حصول کا سنہری موقع ہے، نوجوان طلبہ کسی صورت پیچھے نہ رہے۔ کتاب و سنت کی تعلیم انبیاء کا ورثہ ہے۔ اسے حاصل کرکے معاشرے کی اصلاح کے لیے کردار ادا کریں۔ 
تازہ ترین