• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ کی بجلی بحال

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

 کے-الیکٹرک نے گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی بحال کردی۔

کراچی کو بجلی تقسیم کار کمپنی کے ترجمان کے مطابق پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد پانی کی روانگی بھی دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق کیبل اور سی ٹی فالٹ کا کام رات 1 بجکر 35 منٹ پر مکمل ہوا، جس کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 30 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام تکنیکی مسائل حل ہونے کے بعد پمپنگ اسٹیشن معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور شہر کو پانی کی سپلائی مرحلہ وار بحال کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید