• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو آج سے پانی کی فراہمی شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سےکراچی میں پیر کو پانی کی فراہمی شروع ہو جائےگی ،یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن منصوبے کے تعمیراتی کام کے دوران پانچ روز قبل ڈرل مشین چلانے سے پانی کی 84 قطرکی لائن میں دو مختلف جگہوںپر 16 فٹ کے سوراخ ہوگئے تھے جس سے آدھا شہر پانی سے محروم ہو گیا ، عملے نے سوراخ بند کرنے کے لئےاس میں ملبہ پتھر اور کنکریٹ بھر دیاتھاجس سے واٹر بورڈ کو مرمتی کام میں مشکل پیش آئی ،واٹر کارپوریشن نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ قطرکی مین لائن کا مرمتی کام آخری مراحل میں ہے جو اگلے 14 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا ، ترجمان نے بتایا کہ مرمتی کام میں تاخیر کی اصل وجہ لائن کی ڈی سیلٹنگ تھی ، 16 فٹ کے 6 پائپس میں ٹوٹل 96 فٹ تک کنکریٹ جمع ہوگئی تھی جو کھود کھود کر نکالی گئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید