پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں رواں ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا آغاز زبردستی تیزی سے ہوا، کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان منفی رجحان میں تبدیل ہوگیا۔
بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 778 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 153 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 699 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔