اسلام آباد (فاروق اقدس) پاکستان اور بھارت کے مابین اہم معاملات پر ممکنہ مذاکرات کا غیر جانبدار میزبان سعودی عرب ہو سکتا ہے اور اگر ایسی بات چیت ہوتی ہے تو اسلام آباد کی نمائندگی قومی سلامتی کے مشیر کرسکتے ہیں،ڈی جی ایم اوز رابطوں کے بعد حالات مقابلتاً بہتر ۔
پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کئے گئے سوالوں کے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے سے ان کا یہ موقف میڈیا کے ان چنیدہ نمائندوں نے بتایا ہے جنہوں نے وزیراعظم سے دو روز قبل اسلام آباد میں وزیراعظم ہائوس میں تفصیلی ملاقات کی تھی۔
صحافیوں سے بات چیت کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معاملات پر مذاکرات کے لیے خلیجی ملک سعودی عرب ایک ’’غیر جانبدار‘‘ مقام ہو سکتا ہے۔