• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کھیلوں کے ہر شعبے میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف، اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوہ پیما نائلہ کیانی کا دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کھیلوں کے ہر شعبے میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں صدر آصف علی زرداری نے نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر سراہا اور کوہ پیمائی کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں جو مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ کوہ پیمائی کے شعبے میں خواتین کی سمولیت خوش آئند ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے نائلہ کیانی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ وزیر اعظم نے نائلہ کیانی کو کنچن جنگا چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباددی ۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی کھیلوں کے ہر شعبے میں اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں، کوہ پیمائی جیسے مشکل کھیل میں پاکستانی خواتین کا ریکارڈ قائم کرنا باعث تقویت ہے۔
اہم خبریں سے مزید