• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: آفتاب احمد خان

صفحات: 160، قیمت: 1000 روپے

ناشر: اردو سنحن، اردو بازار، چوک اعظم(لیہ)۔

فون نمبر: 6982286 - 0334

آفتاب احمد خان، عرصۂ دراز سے شعر و شاعری کررہے ہیں اور آج اُن کا یہ اوّلین شعری مجموعہ ہمارے سامنے ہے، جس میں88غزلیں اور 4نظمیں شامل ہیں۔ پیش لفظ، استاد شاعر، ابو البیان ظہور احمد فاتح اور دیباچہ، متعدّد کتب کے مصنّف، شبّیر ناقد نے تحریر کیا ہے۔ آفتاب احمد خان کی شاعری سچّے جذبوں سے عبارت ہے۔

چھوٹی بحروں میں بھی اُنہوں نے اچھے شعر نکالے ہیں۔ گویا اپنے تجربات ومشاہدات کو نہایت خوش اُسلوبی کے ساتھ، شعری قالب عطا کیا ہے۔ ان کی شاعری میں رومانی طرزِ احساس نہ ہونے کے برابر ہے، اُنہوں نے زیادہ بہتر سماجی رویّوں اور معاشرتی کرب ہی کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا ہے۔

عبدالغفور کشفی( انگلینڈ) نے اُن کی شاعری پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’آفتاب احمد خان عہدِ حاضر میں ادبی تاریخ رقم کرنے والے شاعر ہیں، جو انسان کے حقیقی جذبات واحساسات کو اشعار میں ڈھالتے ہیں اور طاقت وَر آئینے کی طرح، معاشرے کو وہ سب کچھ دِکھاتے ہیں، جو ہمارے اردگرد دِکھائی دیتا ہے۔‘‘ نیز، کتاب میں سہیل ثاقب (سعودی عرب) اور ناصر ملک کے فلیپ بھی شامل ہیں۔