• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی عوام دراڑوں کو جوڑنا جانتے ہیں، ایرانی نائب صدر

ایرانی نائب صدر نے کہا ہے کہ دشمن نے پل تباہ کیے وہ نہیں جانتا تھا ایرانی عوام دراڑوں کو جوڑنا جانتے ہیں۔

تہران سے جاری بیان میں ایرانی نائب صدر نے کہا کہ شہر کے تعمیراتی سامان فروخت کرنے والے سیمنٹ، سریے کے ساتھ تعمیر نو کے لیے پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف کنکریٹ، اسٹیل سے تعمیر نہیں، یہ قوم حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، اسی جذبے کے ساتھ ایران کو پہلے سے بھی زیادہ شاندار بنائیں گے۔

ایرانی نائب صدر نے مزید کہا کہ دشمن نے پل تباہ کیے، وہ نہیں جانتا تھا ایرانی عوام دراڑوں کو جوڑنا جانتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید