• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بانی کی رہائی کا کیمپ جلانے کا مقدمہ درج

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

پشاور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قائم کیمپ کو آگ لگانے کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق آگ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی باچا اور جنرل سیکرٹری کی ایماء پر لگائی گئی۔

گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں حکومت کی مبینہ کرپشن کے خلاف اسمبلی چوک میں پیپلزپارٹی نے احتجاج کیا تھا۔

ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

مظاہرین نے اسمبلی چوک میں تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی، اس دوران تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کیا۔

قومی خبریں سے مزید