• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ :گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 81 فلسطینی شہید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جنگ بندی مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، اسرائیلی حملوں میں 81 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں 81 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 51 صرف غزہ شہر میں شہید ہوئے۔

واشنگٹن میں تعینات الجزیرہ کے نمائندے نے بتایا ہے کہ فلسطینی مذاحمتی تنظیم امریکی جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا ہے تاہم اسرائیلی حملے کچھ اور تاثر دے رہے ہیں۔

غزہ میں وزارتِ صحت حکام بتایا ہے کہ غزہ کی جنگ میں اب تک 53 ہزار 977 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ 61 ہزار 700 تاحال لاپتہ ہیں۔

غزہ میں عالمی ادارہِ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ یہاں اسپتالوں میں دوائیوں اور دیگر متعلقہ سامان کی شدید قلت ہے، یہاں ہر شخص مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید