آج صبح 2 نامعلوم افراد نے ایران کے شہر شیراز میں جج احسان باقری پر حملہ کرکے انہیں قتل کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق احسان باقری شیراز کی کرمنل کورٹ نمبر 2 میں بطور جج اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔
38 سالہ جج احسان باقری پچھلے 12 سال سے ایرانی عدالتی نظام سے منسلک تھے۔
جج احسان کو کیوں قتل کیا گیا اور قاتل اس قتل سے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے یہ واضح نہیں ہوسکا۔
اعلیٰ حکام نے جج احسان باقر کے قتل کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔