سعودی حکام نے مملکت میں شراب پر 73 سال سے عائد پابندی ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔
گزشتہ ہفتے کچھ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ سعودی حکام نے ملک میں 2034ء میں فٹبال ورلڈکپ کے انعقاد کی وجہ سے سیاحوں کےلیے شراب کی فروخت کی اجازت دینے کا ارادہ کیا ہے۔
سعودی عرب نے اپنی معیشت کو متنوع بنانے اور ایک پرجوش منصوبے کے تحت سیاحوں اور بین الاقوامی کاروباروں کو راغب کرنے کےلیے ملک میں عائد سخت قوانین میں کچھ نرمی ضرور کی ہے لیکن شراب کی فروخت پر اب بھی پابندی عائد ہے۔
سعودی عرب کے سخت قوانین میں نرمی کے بعد اب وہاں پر موجود ملکی اور غیر ملکی لوگ فیشن شوز اور سینما سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔